رائیونڈ (نامہ نگار ) محکمہ لائیو سٹاک لاہور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اشرف کی قیادت میں ٹیم نے سلاٹر ہائوس رائے ونڈ کے قریب غیر آباد جگہ پر قائم زہریلے کیمیکلز سے کھل بنولہ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر کئی من کھل اور خام تیل میٹریل قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سربمہر کردیا، موقع پر موجود چھ افراد کو گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ، تھانہ سٹی رائے ونڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔