پاکستانی کمیونٹی ان کویت کے زیراہتمام کویت میں معروف کاروباری وسماجی شخصیت اور پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کویت کے صدر اشتیاق احمد کو ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی (PHD ) کی ڈگری حاصل کرنے پر ان کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا جو کویت میں پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے مصروفیت کے ساتھ ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔تقریب میں پاکستان کی تمام سیاسی۔سماجی۔دینی۔بزنس تنظیموں کے صدور و نمائندگان کی کثیر الاتعداد نے شرکت کی ۔ نقابت حکیم طارق محمود صدیقی نے کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کی سعادت ڈاکٹر محمد زبیرنے حاصل کی جبکہ گلہائے عقیدت بحضور کونین حضرت محمدؐ فیصل نقشبندی نے نچھاور کئے۔اس موقع پر پاکستان قرات ونعت کونسل کویت کے سرپرست اعلی شمشاد تنولی نے ملک اشتیاق احمد کو PHD کی ڈگری حاصل کرنے پر اور منتظمین کو انکے اعزاز میں تقریب پر مبارک باد دی۔اس پر معروف بزنس مین پیر امجد حسین نے ملک اشتیاق کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے عمر کی کوئی حد نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ نے انسانوں بالخصوص مسلمانوں کو تعلیم حاصل کرنے اور اس پر عبور حاصل کرنے کی ذہانت دی ہے جو کسی اور میں نہیں بلکہ فرشتوں کو اللہ تعالیٰ نے کہا تھا اگر میں انسان کو بنا رہاہوں تو میں جانتاہوں جبکہ تم اس کا شعور نہیں رکھتے۔پاکستان تحریک انصاف کویت کے صدر ملک اخلاق نے مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ اب میرے دل میں PHDکی ڈگری حاصل کرنے امنگ جاگ گئی ہے کیونکہ میں نے کاروباری مصروفیت کی وجہ سے اسے ادھورا چھوڑ دیاتھا۔پاکستان بزنس کونسل کویت کے صدر محمد عارف بٹ نے بھی ملک اشتیاق احمد کو مبارک دی اور مزید زندگی میں ترقی کی طرف گامزن رہنے کی دُعا بھی دی۔اس موقع پر پادری جسٹن بی رام نے کہاکہ تعلیم انسان کا بنیادی جزوہے تعلیم کے بغیر انسان ادھورا رہتاہے میں ملک اشتیاق احمد کو کویت میں پاکستانی مسیحی برادری کی جانب سے مبارک باد پیش کرتاہوں اور آپ کو دیکھ کر ہمیں بھی اس کا شوق پیدا کرنا چاہئے۔پاکستان بزنس کلب کویت کے صدر عتیق الرحمان نے کہاکہ تعلیم کسی انسان کی میراث نہیں پاکستان میں تعلیم کی شرح بہت کم ہے جبکہ ہندوستان میں ہم سے زیادہ ہے ۔جس پر ہمیں افسوس ہوتاہے کہ بچوں کو تعلیم سے محروم رکھا جاتاہے ملک اشتیاق احمد نے عمر کے اس حصے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے جو ہماری نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔اس پر پاکستان نیشنل آرگنائزیش کویت کے صدر اور تقریب کے روح رواں اور پاکستانیشنل آرگنائزیشن کے صدر رانا منیر احمد نے کہاکہ آج جہاں ہمیں ملک اشتیاق احمد کو پی آیچ ڈی کی ڈگری ملنے پر خوشی ہے وہیں ہمیں اس تقریب میں پاکستان کمیونٹی کی ہر تنظیم کے صدر وعہدیدار کی شمولیت اس بات کی غمازی کرتاہے کہ اتحاد ویکانگت ہی اصل طاقت ہے جس سے ہم کئی مسائل کو مشترکہ طورپر حل کرسکتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر حاجی محمد افضل نورمرحوم کا خصوصی ذکرکیا اور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ان کی آواز بھرآئی اور آنکھیں پرنم ہوگئیں کیونکہ ان کا 45 سالہ ساتھ تھا۔آخر میں ڈاکٹرملک اشتیاق احمد نے تمام شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے اعزاز میں ایسی شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ میں پی ایچ ڈی حاصل کرنے کے لئے بعض مصروفیات کی وجہ سے چھوڑ دیا جب دوستوں کو علم ہوا کہ آپ نے ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی تعلیم چھوڑ دیا اس کو جاری وساری رکھا جائے جس سے میں نے دوبارہ اس کو شروع کیا اور جورجیا کی الیا یونیورسٹی والوں نے مدعوکیا،وہاں سے مجھے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کا اعزاز ملا۔انہوں نے کہا یونیورسٹی کے ڈین مسٹر ایلگزنڈرکو جب اسے پتاچلا کہ میرا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے تو انہوں نے مجھے خصوصی طورپر اپنیگھر ڈنر پر مدعو کیا جہاں معروف پروفیسر اور ڈاکٹرزکو بھی مدعو کررکھاتھا ،ان سب کو بتایا کہ ان کا تعلق میرے آئیڈیل علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے شہر سے ہے اور ہمیں انتہائی خوشی ہوئی ہے لیکن میرے لئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ میں علامہ اقبال کے شہر سیالکوٹ سے ہوں اور ان لوگوں نے علامہ اقبال کے مجسمے اپنے گھروں میں بنا رکھے ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر شجاع الدین کھوکھر۔جہانزیب خان۔محمد شفیع خان۔آصف جمال۔میاں محمد ارشد۔محمد بلال نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر اشتیاق ملک کو کمیونٹی کی جانب سے یادگارشیلڈ پیش کی گئی آخر پیر امجد حسین اوررانا منیر احمد نے پی آئی اے کا کویت سے پاکستان کے روٹ کو بند کرنے کے خلاف قرار داد پیش کی جس کی تمام شرکاء نے تائید کی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس فیصلے کے خلاف۔صدر پاکستان۔ وزیراعظم پاکستان اور پی آئی اے کے اعلی حکام تک آواز پہنچائیں گے ۔
ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنیوالے ڈاکٹر اشتیاق ملک کے اعزاز میں عشائیہ
Feb 09, 2018