نئی دہلی (اے پی پی) فیڈ کپ ایشیا اوشنیا زون گروپ ون ٹینس ٹورنامنٹ میں چین اور قزاقستان کی ٹیموں نے مسلسل دو فتوحات حاصل کیں، بھارت کو متواتر دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں قزاقستان نے بھارت کو 2-1 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی۔ بھارت کو اس سے قبل پہلے میچ میں چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔