سپیکر خیبر پی کے سورن سنگھ قتل میں گرفتار بلدیو کمار سے حلف لیں: پشاور ہائیکورٹ

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ میں اقلیتی رکن بلدیو کمار کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس غضنفر علی خان نے سماعت کے دوران سپیکر خیبر پی کے اسمبلی کو بلدیو کمار سے حلف لینے کا حکم دیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمشن بلدیو کمار کی رکن صوبائی اسمبلی کا اعلامیہ جاری کر چکا ہے۔ سپیکر جیل سے بھی رکن اسمبلی کو حلف کیلئے بلا سکتا ہے۔ بلدیو کمار مشیر وزیراعلی سردار سورن سنگھ کے قتل کیس میں گرفتار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن