لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے اوپو اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ ہو گیا ۔ اس سلسلہ میں تقریب ہوئی ‘ فاسٹ باولر حسن علی سمیت پی سی بی ڈائریکٹر مارکیٹنگ نائلہ بھٹی اور سینئر جنرل منیجر صہیب شیخ نے شرکت کی۔ نائلہ بھٹی نے شراکتی معاہدہ پر دستخط کیے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مدعو کیا گیا تھا جو نہیں آئے۔ اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانگ نے کہاکہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اوپو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کیساتھ پہلے بین الاقوامی سمارٹ فون برانڈ کے طور پر شراکت داری کر رہا ہے۔ بطور برانڈ اوپو نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور یہ ہمارا عزم ہے کہ ہر وہ چیز فراہم کریں اور اسے فروغ دیں جس میں نوجوان دلچسپی لیتے ہیں۔