رائے ونڈ (نامہ نگار) گورنمنٹ پوسٹ گریجوائٹ کالج برائے خواتین میں کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر راشدہ قریشی نے کہا کہ سائوتھ ایشیا خطے کی بقا کیلئے ایٹمی جنگ کو روکنا ہوگا ،جس کیلئے اقوام متحدہ کی قراددادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینا ہوگا ،بھارت کو کشمیریوں پر ظلم سے ہاتھ روکنا ہوگا ،کشمیر پر متعین فوج کو ہٹانا ہوگا ،اس موقع پر طالبات نے کشمیری نغمے پیش کئے ۔
جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ روکنے کیلئے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینا ہوگا: راشد ہ قریشی
Feb 09, 2018