پاک زمبابوے سیریز بچانے کیلئے ا سپانسرز میدان میں آ گئے

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاک زمبابوے سیریز بچانے کیلیے پاکستانی سپانسرز میدان میں آ گئے ۔ رواں سال پاکستان ٹیم کے شیڈول میں دورہ زمبابوے بھی شامل ہے۔اگست اور ستمبر میں دونوں ٹیموں کو 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کو سیریز کیلیے سپانسرز کے حصول میں دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے سیریز کے منسوخ ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے تھے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ سرگرم ہوا مختلف کمپنیز سے رابطہ کیا اور زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے سپانسرز کو آمادہ کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...