دہشتگردی پرقابوپانے کیلئے کالعدم گروپوں کونکیل ڈالی جائے ،مظہر علی شاہ

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید مظہر علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھار تی جنگی جنون کیوجہ سے خطے میں بگڑتے ہوئے طاقت کے توازن کو سامنے رکھ کر پاک فوج کا آپریشن ردالفساد تیز کرکے ملکی دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایاجاسکتاہے، افغانستان ذہن نشین رکھے کہ پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر بنائے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا لہٰذا اُسے بھارت کی سرپرستی اور اپنی زمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال کرنے کا سلسلہ فی الفور بند کر نا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے المرتضیٰ اسلام آباد میں مختارآرگنائزیشن کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن