واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ معتمد روب پورٹر دو سابقہ بیویوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔ امریکی صدر کے رہائش گاہ وائٹ ہاوس کے سٹاف سیکریٹری کی سابقہ بیویوں نے ان پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ۔الزامات پر روب پورٹر نے کہا ہے کہ بدترین الزامات جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہیں۔