ماسکو (آئی این پی) روسی صدر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردگان نے شام میں دہشت گردی کے خلاف فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں شام کے معاملے میں روس‘ ترکی اور ایران کے درمیان تازہ رابطوں کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔