پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم کی کینیڈین سینٹ کے سپیکر سے ملاقات

اوٹاوا (اے پی پی) پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان کی کینیڈین سینٹ کے سپیکر جارج فیورے سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کینیڈین سینٹ کے سپیکر کو خطے میں سلامتی کی صورتحال، معاشی ترقی اور پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کینیڈین سینٹ کے سپیکر نے کہا کہ دونوں ممالک کے اداروں کو دوطرفہ تعلقات اور کامن ویلتھ ایکسچینج سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...