تائی پے(این این آئی)تائیوان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 12ہوگئی متاثرہ علاقوں میں فوج اور ریسکیو اداروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔4 روز بعد 91 سالہ خاتون کو بچا لیا گیا۔ شہر ہولین میں دوسرے روز بھی 5.7 شدت کا آفٹر شاک محسوس کیا گیا۔ جبکہ گذشتہ رات اسی علاقے میں 6.4شدت کا زلزلہ آیا تھا اور زلزلے سے شہر کی متعدد عمارتیں گر گئیں تھیں۔زلزلے سے ملٹری اسپتال کی عمارت ایک جانب جھک گئی، سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں، ہائی ویز اور رابطہ پلوں کو شدید نقصان پہنچا اور انہیں ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں فوج اور ریسکیو اداروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
تائیوان میں زلزلے سے ہلاکتیں 12 ہوگئیں:4 روز بعد 91 سالہ خاتون کو بچا لیا گیا
Feb 09, 2018