برلن (این این آئی) جرمنی میں گزشتہ عام انتخابات کے کئی ماہ بعد چانسلر میرکل کے قدامت سیاسی اتحاد اور نئی وفاقی پارلیمان میں دوسری سب سے بڑی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے مابین نئی مخلوط حکومت کے قیام کا معاہدہ بالآخر طے پا گیا ۔جرمن ریڈیو کے مطابق یورپ کی سب سے بڑی معیشت اور یورپی یونین کے سب سے زیادہ آبادی والے جرمنی میں اس حکومتی معاہدے کے طے پا جانے سے اس قریب ساڑھے چار ماہ پرانے سیاسی عدم استحکام کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے۔