آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالتؐ ایکٹ کی منظوری تاریخی کارنامہ ہے،قاری امجد علی

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) مذہبی اسکالر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان (NPCIH)آزادکشمیر کے چیئرمین قاری امجد علی اسلام نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اور آزاد جموں و کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ ایکٹ 2018ء میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے بل کی متفقہ طور پر منظوری کو تاریخی اور عظیم کارنامہ قراردیتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی اور آزاد جموں و کشمیر کونسل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طویل جدوجہد کے بعد بالآخر آزاد جموں و کشمیر کی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے قان ساز اسمبلی اور کونسل نے6فروری 2018؁ء کو عوامی امنگوں کے مطابق قادیانی فتنہ کو غیر مسلم اقلیت قرار دیکر عقیدہ ختم کے تحفظ کا قانون پاس کیاجو پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کے سنہری باب7ستمبر1974ء کی طرح تاریخ کا عظیم باب بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام اس عظیم کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ای پیپر دی نیشن