راولپنڈی (نیوزرپورٹر) مذہبی اسکالر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان (NPCIH)آزادکشمیر کے چیئرمین قاری امجد علی اسلام نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اور آزاد جموں و کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ ایکٹ 2018ء میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے بل کی متفقہ طور پر منظوری کو تاریخی اور عظیم کارنامہ قراردیتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی اور آزاد جموں و کشمیر کونسل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طویل جدوجہد کے بعد بالآخر آزاد جموں و کشمیر کی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے قان ساز اسمبلی اور کونسل نے6فروری 2018ء کو عوامی امنگوں کے مطابق قادیانی فتنہ کو غیر مسلم اقلیت قرار دیکر عقیدہ ختم کے تحفظ کا قانون پاس کیاجو پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کے سنہری باب7ستمبر1974ء کی طرح تاریخ کا عظیم باب بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام اس عظیم کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالتؐ ایکٹ کی منظوری تاریخی کارنامہ ہے،قاری امجد علی
Feb 09, 2018