زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کروا دی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم آٹھ بچیوں سے زیادتی اور ان کے قتل میں ملوث ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ملزم عمران علی کے جیل میںٹرائل کا فیصلہ کیا ہے جیل میں ملزم کو الگ رکھا جائے گا اور جیل میں ملزم کے لیے الگ سیل قائم کر دیا گیا ہے اورر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں جس سے ملزم کی ہر وقت نگرانی کی جا سکے گی سیکیورٹی خدشات ہیں اس لیے ملزم کا جیل ٹرائل کیا جائے محکمہ داخلہ پنجاب کا فیصلہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ آئندہ سے کیس کی سماعت جیل میں ہوگی۔
زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کا ٹرائل میں ہوگا: عدالت کا حکم
Feb 09, 2018 | 15:24