ٹی ٹی پی نائب امیر سجنا کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق ہو گئی

Feb 09, 2018 | 19:13

ویب ڈیسک

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر سجنا کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی، امیر خان سید عرف سجنا افغانستان میں امریکی ڈورن حملے میں مارا گیا ۔ڈورن طیارے نے افغان ضلع برمل کے علاقے مارغہ میں گاڑی پر میزائل فائر کئے۔ڈرون حملے میں خان سید عرف سجنا کا بھانجا اور 3 ساتھی بھی مارے گئے۔یاد رہے 24 جنوری 2018 کو کرم ایجنسی اور شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے سپین ٹل ڈپہ ماموزئی میں امریکی ڈرون حملے میں مبینہ طور پر حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں