گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ مشیروں کی تقرری کے معاملے پر آمنے سامنے


کراچی (نیٹ نیوز) سندھ میں مشیروں کی تعیناتی کے معاملے پر گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ آمنے سامنے آ گئے۔ ذرائع کے مطابق گورنر عمران اسماعیل نے اعجاز جاکھرانی کو وزیراعلیٰ کا مشیر بنانے سے متعلق سمری روک دی۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے گورنر کی جانب سے مشیر کی تعیناتی کیلئے بھیجی گئی سمری روک لی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ رہنما تحریک انصاف امید علی جونیجو کو مشیر بنانا چاہتے ہیں اور اس تقرری کی سمری ڈھائی ماہ سے وزیراعلیٰ سندھ نے روک رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کوششوں کے باوجود گورنر سندھ کو نہ منا سکے جبکہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی گورنر سندھ کے روئیے سے شدید ناراض ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا م¶قف ہے کہ گورنر سندھ کو مشیر مقرر کرنے کا قانونی اختیار نہیں اور اس معاملے پر گورنر و وزیراعلیٰ کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔
آمنے سامنے

ای پیپر دی نیشن