ق لیگ کے باﺅ رضوان نے وزارت کا حلف اٹھا لیا گورنر وزیراعلی مونسی الہی کا ملکر چلنے پر اتفاق

لاہور (نیوز رپورٹر+ ایجنسیاں) ق لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی باﺅ محمد رضوان نے گورنر ہا¶س میں صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حلف برادری کی تقریب میں شرکت کی عثمان بزدار نے اس موقع پر باﺅ محمد رضوان کو صوبائی وزات کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار، چودھری مونس الٰہی اور صوبائی وزیر با¶ رضوان کی ملاقات میں مرکز اور پنجاب میں عوامی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملکر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا جبکہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ق لیگ سمیت تمام اتحادی اور حکومت ایک پیج پر ہیں سب کا مشن ملک اور قوم کی خدمت کرنا ہے عوام نے پانچ سال کا مینڈیٹ دیا حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریں گے ملاقات میں پنجاب کے حکومتی اور سیاسی امور سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سب ملکر ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں گے گورنر پنجاب نے آئندہ بھی تمام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے ہی کئے جائیں گے اور عام انتخابات میں قوم سے جو بھی وعدے کئے ہیں ان کو پورا کریں گے ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نہ صرف جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے بلکہ ملک معاشی طور پر بھی مضبوط ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں عثمان بزدار نے سابق سینئر وزیر پنجاب علیم خان کا استعفی منظور کر لیا ہے اور انکا صوبائی وزیر بلدیات کا عہدہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے حوالے کردیا ہے۔ نیب ذرائع کے حوالے سے یہ باتیں گردش کی جا رہی تھی کہ علیم خان کے حوالے سے مزید کیسز اور شواہد سامنے آسکتے ہیں۔جس کو سامنے رکھتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو فوری مطلع کیا جس پر وزیراعظم نے سابق سینئر وزیر علیم خان کا استعفی فوری منظور کرنے کا کہا گیا جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے علیم خان کا استعفی منظور کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون پارلیمانی افیئرز راجہ بشارت کو صوبائی وزیر بلدیات اضافی چارج دے دیا ہے وہ پنجاب حکومت کے سینئر صوبائی وزیر بھی تصور کیے جائیں گے اور سینئر صوبائی وزیر کے فرائض بھی انجام دیں گے۔
ق لیگ حلف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...