وزیراعظم آج پلانٹ فار پاکستان مہم کا بلوکی میں افتتاح کرینگے: مشیر ماحولیات

اسلام آباد (محمدرضوان ملک / نیوزرپورٹر) وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیا اپنا ایک اور وعدہ پورا کرنے جارہی ہے۔ سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت تین ماہ میں 15 کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کے پلانٹ فار پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز وزیر اعظم عمران خان (آج) ہفتہ کو بلوکی میں پودا لگا کر کریں گے۔نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے لاہور سے ایک گھنٹہ کی مسافت پر 25 سو ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار قبضہ چھڑا کر جنگل آباد کیا جا رہا ہے۔ یہ جنگل لاہور کے لئے ایک نیا چھانگا مانگا ہوگا۔یہی نیا پاکستان ہے۔
مشیر ماحولیات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...