افغان جنگ کا خاتمہ، پاکستان کا کردار مثبت ہے: امریکی جنرل

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ امریکہ کے لیے پاکستان ہمیشہ ایک خاص اہمیت کا حامل ملک رہے گا۔ امریکی سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے روبرو کہنا تھا کہ روس، چین، انڈیا اور ایران جیسے ممالک کے درمیان موجود ایٹمی طاقت کا حامل پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو امریکہ کے لیے ہمیشہ خاص اہمیت کا ملک رہے گا۔خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہوگا، افغانستان میں 17سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا امریکا بھی جنگ کے خاتمے کے ہدف کے لیے پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔امریکی کمانڈر جنرل جوزف نے افغانستان میں سیاسی بحران کو امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر قیام امن کا خواب پورا نہ ہوسکے گا اور امریکہ افغانستان میں قیام امن کے لیے دیگر حلقوں کے ساتھ ساتھ پاکستان سے بھی مثبت کردار نبھانے کا خواہاں ہے۔
امریکی جنرل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...