پی سی بی کا ڈومیسٹک میں اداروں اور ریجنز کو مشترکہ طور پر چلانے کا فیصلہ

Feb 09, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اداروں اور ریجنز کو مشترکہ طور پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے، نئے مجوزہ ماڈل میں ریجنز اور اداروں کا اشتراک کیا جائے گا اور اس میں ریجنز کا انفراسٹرکچر مزید مضبوط بنایا جائے گا جس کے تحت ریجنز میں بورڈ آف ڈائریکٹر تعینات کئے جائیں گے اور ریجنز کو مالی طور پر مضبوط بنانے کے لئے مارکیٹنگ کا شعبہ بھی بنایا جائے گا اور ادارے اسے سپورٹ کرینگے۔ مجوزہ ماڈل کے مطابق ریجنز کی 8، 8 ٹیمیں گریڈ ون اور ٹو کھیلیں گی، ٹیم کراچی کا ایچ بی ایل، لاہور کا سوئی نادرن گیس، ملتان کا زرعی ترقیاتی بینک اور اسلام آباد کا پی ٹی وی سے اشتراک ہونے کا امکا ن ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں فیصل آباد کا نیشنل بینک، فاٹا کا سوئی سدرن گیس، راولپنڈی کا کے آر ایل،اور پشاور کا اشتراک واپڈا سے ہونے کا امکان ہے ، نئے ڈومیسٹک کرکٹ ماڈل کے مطابق ریجنل کرکٹ ٹیموں کے سٹاف میں ڈیپارٹمنٹ کا اثر رسوخ زیادہ ہوگا،ریجنز بہترین کرکٹرز کو ٹیم میں نمایندگی دیں گے۔

مزیدخبریں