لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ ٹیسٹ اوپنر شرجیل خان کو کرکٹ سرکٹ میں واپسی کیلئے مزید انتظار کرنا ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان کی درخواست پر انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی ہے تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شرجیل خان نے اس واقعہ کے دو سال بعد اب اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔پی سی بی نے شرجیل خان کو فوری طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ شرجیل خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو خط تحریر کیا تھا کہ ان کی پابندی اگست میں ختم ہورہی ہے لہٰذا انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے لیکن پی سی بی نے فوری طور پر ان پر عائد پابندی اٹھانے سے انکار کردیا ہے۔