افضل گورو اور مقبول بٹ کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں:سیف اللہ خالد

لاہور (خصوصی نامہ نگار )ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا کہ قوم افضل گورو اور مقبول بٹ جیسے جوانوں کی قربانیاں نہیں بھول سکتی۔انہیں بنا کسی جرم کے بھارت سرکار نے پھانسی کے پھندے پر لٹکایا۔ کشمیری و پاکستانی قوم یک دل و یک جان ہیں، آزادی سے کم کسی فیصلے پر راضی نہیں ہوں گے۔ اگر حکمران پاکستان کا مطلب لا الہ الا اللہ سمجھتے ہیں تو ان پر لازم ہے کہ وہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے عملی اقدام کریں۔ہمیں تمام فرقوں سے بالاتر ہو کر اتحاد کو پروان چڑھانا ہے۔ ہم پاکستانی قوم کو متحد کرکے ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن