تہران (این این آئی)ایران نے امریکہ کی تنقید کے باوجود دوسری مرتبہ سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی کوشش کی ہے۔ایران کے خلائی سیارہ چھوڑنے کی تصاویر امریکہ سے جاری کی گئی ہیں لیکن خود اس نے فوری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو میں قائم کمپنی ڈیجیٹل گلوب نے یہ تصاویر جاری کی ہیں۔ جاری کردہ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے ایران کے صوبے سمنعان میں واقع امام خمینی خلائی مرکز سے ایک راکٹ چھوڑا گیا ہے ۔جاری کردہ تصاویر میں راکٹ دھواں چھوڑتے ہوئے خلا میں جارہا ہے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا چھوڑا گیا سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا ہے یا نہیں ۔
ایران نے امریکہ کی تنقید کے باوجود سیٹلائٹ خلا میں چھوڑ دیا، تصاویرجاری
Feb 09, 2019