فلسطینیوں کیخلاف صہیونی جنگی جرائم مزید 20سال تک سامنے نہ لانے کا اسرائیلی فیصلہ

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز)اسرائیلی ریاست جہاں آئے روز نہتے فلسطینیوں کے خلاف منظم جنگی جرائم کی مرتکب ہے وہیں صہیونی ریاست فلسطینیوں کے خلاف کیے گئے شنیع جرائم کی پردہ پوشی کر رہی ہے۔گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے خفیہ اداروں موساد اور شاباک کے ہاں فلسطینیوں کے قتل عام سے متعلق صیغہ راز میں رکھے ریکارڈز کو مزید 20سال تک سامنے نہ لانے کی منظوری دی۔ یوں فلسطینیوں کے قتل عام کا کوئی بھی واقعہ 90 سال تک اسرائیل کے ہاں صیغہ راز میں ہے گا۔ اس سے قبل ان واقعات کو 70سال کے لیے صیغہ راز میں رکھا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن