لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعۃالدعوۃ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ نام نہاد دہشتگردی کے نام پر مسلمانوں کیخلاف شروع کی گئی جنگ اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ نام نہاد دانشور مایوسیاں مت پھیلائیں۔ میڈیا کو اس وقت حالات کا صحیح رخ پیش کرنا چاہیے۔حکمران جرأتمندانہ پالیسیاں ترتیب دیں۔ مظلوم کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کو جلد آزادی ملے گی۔افضل گورو اور مقبول بٹ جیسے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوںنے کہاکہ نائن الیون کے بعد پچھلے اٹھارہ برس مسلمانوں کیلئے بہت مشکل تھے۔