چھتیس گڑھ: بھارتی فورسز سے جھڑپیں، 10 نکسل باغی ہلاک

نئی دہلی (آئی این پی/ سنہوا) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں سرکاری فورسز اور نکسل باغیوں میں جھڑپوں کے دوران کم از کم 10 نکسل ہلاک ہو گئے۔ یہ جھڑپیں بیجاپور ضلع کے بیرام گڑھ جنگل میں ہوئی۔ حکام کے مطابق جھڑپوں کے بعد 10 لاشیں اور 10 بندوقیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ باغیوں کے خلاف مزید آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ جھڑپوں کے دوران اس کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن