جاپان: گزشتہ سال بچوں کے خلاف جرائم کی تعداد 8 لاکھ 17 ہزار ریکارڈ کی گئی

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی پولیس کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جرائم کی تعداد کمی آئی ہے تاہم بچوں سے بدسلوکی اور گھریلو تشدد ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ سال جرائم کی مصدقہ تعداد 8 لاکھ 17 ہزار سے زیادہ تھی جو2017ء کے مقابلے میں 10.7 فیصدکم ہے جو کہ جرائم میں مسلسل کمی کا 16واں سال ہے اور اس سے قبل 1946ء میں ریکارڈ رکھے جانے کے آغاز سے اب تک کی سب سے کم تعداد ہے تاہم بچوں سے بدسلوکی کے مبینہ واقعات کی تعداد ایک سال پیشتر کے مقابلے میں 15 ہزار کے اضافے کے بعد تقریباً 80 ہزار زیادہ ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن