شہری بارش کے دوران مخدوش عمارتوں سے دوررہیں:میاں خالد محمود

Feb 09, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے بہاولنگرہارون آباد میں تیز بارش کے باعث چھت گرنے سے کمسن بچے کی ہلاکت کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسلادھاربارشوںاور طوفان جیسی قدرتی آفات کو روکنا انسانی اختیار میں نہیں تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکتی ہیں۔ صوبائی وزیرنے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنی جانب سے حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ایسی عمارتوں سے دور رہیں جنہیںخستہ حالی کی وجہ سے خطرناک قرار دیاجاچکاہے۔ اس کے علاوہ بجلی کے کھمبوںاور تاروں سے بھی احتیاط برتیں۔ میاں خالد محمود نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں کی تعمیر میں معیاری تعمیراتی سامان استعمال کریں اورقریبی عمارتوں کی خستہ حالی سے متعلقہ محکموں کو بروقت آگاہ کریں۔ انہوں نے تمام ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ بارشوں اور تیز ہوائوں سے متعلق پیشن گوئی کے پیشِ نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹے کے لئے تمام تر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایئں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔

مزیدخبریں