لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ نام نہاد دہشتگردی کے نام پر مسلمانوں کیخلاف شروع کی گئی جنگ اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ یہ بہت بڑا مرحلہ اور نتائج سمیٹنے کا وقت ہے۔ نام نہاد دانشور مایوسیاں مت پھیلائیں۔ میڈیا کو اس وقت حالات کا صحیح رخ پیش کرنا چاہیے۔حکمران جرا¿تمندانہ پالیسیاں ترتیب دیں۔ مظلوم کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کو جلد آزادی ملے گی۔افضل گورو اور مقبول بٹ جیسے شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بے گناہ کشمیریوں کو پھانسیاں اور تاحیات عمر قید کی سزائیں دیکر تحریک آزادی کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوںنے کہاکہ نائن الیون کے بعد پچھلے اٹھارہ برس مسلمانوں کیلئے بہت مشکل تھے۔ یہودیوںنے شہ ملنے پر مشرق وسطیٰ کے مسلمانوں کو بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور غزہ میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا گیا۔ مسلمانوں کو بہت تکالیف برداشت کرنا پڑیں۔