جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میزائل، راکٹ لانچرز، مارٹر گولے، بارودی مواد برآمد

Feb 09, 2019

لدھا (نامہ نگار)سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن رد الفساد کے دوران اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کر کے قبضہ میں لے لی تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن لدھا کے علاقہ مکین میں خفیہ اطلاع پر مقامی مکینوں کے تعاون سے پاک فوج نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک مشتبہ ٹھکانے سے اسلحہ کی بڑی تعداد برآمد کر لی ہے برآمد ہونے والے اسلحہ میں میزائل ،راکٹ لانچرز ،مارٹر گولے اور ہزاروں کی تعداد میں کارتوس شامل ہیں کو تحویل میں لے لیا ہے اسی طرح پاک فوج نے آپریشن کے دوران بارودی مواد بھی برآمد کیا ہے ۔
جنوبی وزیرستان (آن لائن ) ۔سکیورٹی زرائع کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کی خصوصی ہدایت پر صوبہ خیبرپختونخوا میں حال ہی میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں سول ملٹری کمیٹیاں بنادی گئی ہیں۔ جنوبی وزیرستان میں سول کمیٹیوں میں سول انتظامیہ اور ملٹری افسران کے علاوہ علاقے کے عمائدین شامل ہیں۔مزکورہ کمیٹیاں علاقے کے لوگوں کے مسائل کی نشاندہی کریں گی ۔اور متعلقہ بریگڈ ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات کریں گے۔ان مسائل میں اپنے اپنے علاقوں میں لاپتہ افراد کے نام اور ان کو کمیٹی کی میٹنگ میں پیش کرنا ، تعلیم ،صحت ،مواصلات ،اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے ماہانہ دو میٹنگ منعقد ہو نگی ۔قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے پاک آرمی 55بریگڈ کانی گرم کی سول ملٹری کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ دن زیر صدارت پاک آرمی 55بریگڈ کے بریگڈئیر واجد منعقد ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لدھا جنوبی وزیرستان فرقان اشرف ۔ڈی کیو کانی گرم بریگڈ میجر سہیل ،پولیٹیکل نائب تحصیلدار لدھا رحمان زادہ ، تحصیلدار مکین عطاؤ اللہ خان محسود اور کمیٹی شامل مکین ،کڑمہ ،لدھا ،شاوال ،بدر ،کانی گرم اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے کمیٹی کے عمائدین نے بھی شرکت کی ۔کمیٹی کے پہلے اجلاس کو قبائلی عمائدین نے بہت سراہا اور کہا کہ سول ملٹری کمیٹی کے پہلے اجلاس میں لوگوں کے مسائل پر بہت تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ۔قبائلی عمائدین کا کہناتھا کہ کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر نے نئے قبائلی اضلاع میں سول ملٹری کمیٹیاں بناکر لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے بہترین حکمت عملی مرتب کی ہے۔

مزیدخبریں