پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان کی اگلی فائٹ کے لیے بھرپورٹریننگ جاری ہے ۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان20اپریل کو امریکا میں میزبان ملک کے باکسر ٹیرینس کرافورڈ کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔عامر خان ٹریننگ کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کو بھی بہتر بنانے میں مصروف ہے، انہوں نے اپنی ٹریننگ اورفٹنس ایکسرسائز کی وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔عامر خان کے حریف 31سالہ کرافورڈ اپنی کیٹگری میں دنیا کے تین بہترین باکسرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عامر خان ایک ، بہترین ، مشکل اور وسیع تجربہ رکھنے والے باکسر ہیں۔