لندن (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے بی آر ٹی منصوبوں کا ’’جنگلا بس‘‘ کہہ کر مذاق اڑایا گیا۔ 27 کلومیٹر پر محیط لاہور بی آر ٹی پر 29.65 ارب روپے لاگت آئی۔ 27.6 کلو میٹر طویل پشاور بی آر ٹی منصوبہ 90 ارب روپے سے زائد کا ہے۔ بی آر ٹی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے۔ منصوبوں سے شہریوں بالخصوص خواتین‘ مزدوروں کو محفوظ شہری سہولیات میسر آئیں۔ تینوں بی آر ٹی منصوبوں سے متعلق کرپشن کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات بھی لگائے گئے۔