دہلی الیکشن : مودی کو شرمناک شکست:عام آدمی پارٹی کوبھاری اکثریت :ایگزٹ پول

نئی دہلی (نیٹ نیوز+نوائے وقت رپورٹ) نئی دہلی میں ریاستی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ ہفتے کو صبح سویرے سے پولنگ سٹیشنوں کے باہر لوگوں کی طویل قطاریں دیکھیں گئیں۔ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا گیا۔ انتخابی مہم میں بی جے پی کے رہنماؤں کی زادہ توجہ ہندو مسلم تفریق پر مرکوز نظر آئی جبکہ عام آدمی پارٹی نے اپنی پانچ سالہ کارکردگی پر بات کی اور شہریوں کو بہتر سہولیات دینے کے وعدے کئے۔ لگ بھگ ڈیڑھ کروڑ افراد نے ووٹ ڈالا۔ نتائج کا اعلان منگل 11 فروری کو کیا جائیگا۔ سربراہ عام آدمی پارٹی کیجریوال نے حامیوں سے خطاب کرتے کہا اس بار بھی ہم حکومت بنائیں گے۔ ٹرن آؤٹ انتہائی مایوس کن 5.64 فیصد رہا۔ایگزٹ پول میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی،مودی سرکار پوری قوت اور وسائل جھونکنے کے باوجود ناکام ہو گئی،ووٹرز نے انتہا پسند بی جے پی کو مسترد کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن