ترکی، برفانی تودے کے حادثے میں اموات 40 ہو گئیں

انقرہ (اے پی پی)ترکی کے ضلع وان کی تحصیل باہچے سرائے میں برفانی تودے کے حادثے کے بعد جاری امدادی کاروائیوں میں برف سے ایک اور لاش نکال لی گئی ہے جس کے بعد اس حادثہ میں اموات 40 ہو گئی ہیںجبکہ 53 افراد زخمی ہیں۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق جینڈر میری ریسکیو اور محکمہ آفات و ہنگامی حالات اے ایف اے ڈی کی ٹیمیں علاقے میں امدادی کاروائیاں کر رہی ہیں۔امدادی کاموں میں تربیت یافتہ کتّوں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔اندازے کے مطابق برف کے نیچے تاحال ایک یا دو افراد کی لاشیں موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن