ویڈیوز لیک کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہیں کرنی، رابی پیرزادہ مگرمچھ، سانپ پالنے کے کیس میں بربریت کی درخواست

Feb 09, 2020

لاہور(آئی این پی، نیوز رپورٹر) ماڈل ٹا ئون کچہری، گلوکارہ رابی پیزاہ کیخلاف غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، رابی پیر زادہ نے مقدمہ سے بریت کی درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی کے روبرو گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وکیل بیرسٹر حسن خالد رانجھا نے بری کرنے کی درخواست دائر کی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وائلڈ لائف نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر رابی پیرزادہ کو مقدمہ میں ملوث کیا۔ گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست بھی دی اور آگاہ کیا کہ رابی پیرزادہ کی جان کو خطرہ ہے۔ وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔ دریں اثناء رابی پیرزادہ نے حال ہی میں وائس آف امریکہ کو انٹرویو میں ویڈیو لیک کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے حوالے سے کہا ایف آئی اے نے میری ویڈیوز لیک اور وائرل کرنے والے تمام افراد کا سراغ لگا لیا تھا، وہ ٹوٹل 6 لوگ تھے۔ پاکستان میں جن میں سے 2 کا تعلق لاہور سے تھا۔ جب کہ دبئی میں بھی تھے جنہیں میری ویڈیوز لیک کرنے کے لیے پیسے دئیے گئے تھے۔ تاہم ایف آئی والوں نے مجھے کہا تفصیلات میں نہ جائیں کیونکہ اس سے آپ کی جان خطرے میں پڑسکتی ہے، تو جن لوگوں نے میرے ساتھ یہ کیا یا میری ویڈیوز آگے شیئر کیں مجھے ان لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرنی۔

مزیدخبریں