امریکہ: ٹرمپ کی مواخذہ بریت کیخلاف 300 شہروں میں مظاہرے، متعدد افراد گرفتار

Feb 09, 2020

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے تقریباً 3سو شہروں میں ٹرمپ کو مواخذے کی کارروائی کے دوران بری کردیئے جانے کے خلاف مظاہرے کئے۔مظاہرین نے نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے اکٹھا ہو کے، ٹرمپ کو قید کرو، ٹرمپ مجرم و گناہ گار ہے، کے نعرے لگائے۔ایران ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کچھ مظاہرین کو جو کانگریس کی عمارت کے اندر دھرنا دے کر بیٹھ گئے تھے، گرفتار کرلیا ہے۔ درایں اثنا امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کانگریس میں ٹرمپ کے مواخذے کے ایک دن بعد ٹرمپ کی جانب سے جھوٹی خبریں پھیلانے اور غلط پروپیگنڈہ کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ کے لئے سختی سے دعا کروں گی کیونکہ وہ آئین کی پٹری سے اترگئے ہیں اور انھوں نے اقدار کو پامال کردیا ہے۔

مزیدخبریں