اسلام آباد +لاہور(سپیشل رپورٹ+نمائندہ سپورٹس) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر نے سوات میں مالم جبہ کے سکیٹنگ ریزارٹ میں سکی سے لطف اٹھایا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے اردو زبان میں ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مالم جبہ میں سکیٹنگ کر کے بہت لطیف اندوز ہو رہا ہے یہ بہت خوبصورت جگہ ہے اور بہت دلکش ہے۔ مجھے بہت مزا آ رہا ہے۔ ویڈیو میں برطانوی ہائی کمشنر کو سکیٹنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے اردو میں کہا کہ 2020ء مالم جبہ الپائن اسکی کپ میں برطانوی ٹیم کی نمائندگی کر کے مالم جبہ آیا ہوں مالم جبہ الپائن اسکی کپ کیلئے برطانوی ٹیم کی قیادت کا اعزاز ہے۔ اور پاکستان کو جانے کا موقع ملا ہے۔