راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنماوممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ5الحاج خالد بٹ نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ جب تک کشمیر بھارت کے ظالمانہ پنجے سے آزادنہیں ہوجاتا مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کی ہر طرح کی مددجاری رکھیں گے حکومت ہوش کے ناخن لے اور وزیراعظم زبانی کشمیریوں کا سفیر بننے کی بجائے ان کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اوردیگر پابندیاں لگا کر مقبوضہ کشمیر کو عملا ایک جیل میں تبدیل کررکھا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک بیان میں کیا۔
مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کی ہر طرح کی مددجاری رکھیں گے،خالد بٹ
Feb 09, 2020