کراچی (اسپورٹس رپورٹر)مالم جبہ الپائن اسکی مقابلوں میں پاکستانی اسکئیر خوشیم صاحبہ نے لگاتار چوتھا طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مردوں میں یوکرائن کے ویٹالے ایب نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔خواتین میں پاکستانی عمامہ ولی اور مردوں کے مقابلے میں محمد کریم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ دنیا بھر سے36 انٹرنیشنل اسکئیرز نے اس چمپئن شپ میں حصہ لیا۔