بچوں سے زیادتی پرسزائے موت کی قراردادخوش آئند ہے :اعجاز چوہدری

Feb 09, 2020

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ بچوں کوزیادتی، شرمناک اورسفاکی سے قتل کے واقعات کی روک تھام کے لئے پارلیمنٹ سے مجرموں کو سزائے موت کی قرار داد کی منظور ی کی حمایت کرتے ہیں۔ قرارد اد کی منظور ی خوش آئندعمل ہے۔ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت لائحہ عمل اختیار کریں تبھی معاشرے سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ معاشرے کو درست سمت پر لانے کے لئے ابھی سے سخت اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔ پی ٹی آئی کی حکومت مستقبل میں بچوں کو محفوظ وطن دینے کو یقینی بنائے گی۔ والدین اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں۔ زینب الرٹ بل ہونا پی ٹی آئی حکومت کا اچھا اقدام ہے۔گذشتہ رو ز پارٹی سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع سے آئے پارٹی عہدیداران اور کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ اعجازاحمدچوہدری کا کہنا تھا کہ پچھلی کئی دہائیوں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کرپٹ مافیا ملک پرمسلط ہو کر عوام کا خون چوستا رہا ہے۔ ملاقات کرنے والوں رانا آفتاب، ڈاکٹر سجاد داریوال، عمران ادریس، جاوید نیازمنج، میجر (ر)شوکت، حماد اعوان، عثمان حمزہ، ضمیر ڈیال، شہباز جندرا، اویس مشتاق، شاہد جٹ، میاں شہبازشامل تھے۔

مزیدخبریں