پادشاہان میں بیوی کے قتل کے الزام میں شوہرکیخلاف مقدمہ درج

Feb 09, 2020

ڈھڈیال (نامہ نگار)پادشاہان میںبیوی کے قتل کے الزام میںشوہرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔محمد عثمان ولد رحمان شیر ساکن پارہوتی ضلع مر دا ن نے ڈھڈیال پولیس کو بتاتاکہ 3 ستمبر 2019 کو مجھے فون پر اطلاع دی گئی کہ آپ کی ہمشیرہ سیما زاہد سرفراز نے خود کشی کرلی ہے۔پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے مجھ سے سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوالیے اور جب ہم نے نعش کو مردان لے جانے کا مطالبہ کیا تو ہمارے بہنوئی زاہد سرفراز نے انکارکردیا۔ سیما زاہد کو غسل دینے کے بعد میر ی دوسری ہمشیرہ نے بتایا کہ سیما زاہد کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے جواب میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ثابت ہو گئے ۔ ڈھڈیال پولیس نے زاہد سرفراز کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں