ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)قیام پاکستان کی تحر یک ہو یاملک میںجمہوریت کی بحالی کی جنگ ہو ،و کلاء برادری نے ہمیشہ ملکی استحکام اورقومی بقاء کیلئے ہراول دستے کاکرداراداکیا،ملکی سیاسی نظام میں آمر یت کی جڑوںکوکھوکھلاکرنے کیلئے بھی وکلاء برادری سب سے پہلے میدان عمل میںنکل کراپناکرد اراداکر تی رہی ہے،قوم آج کے موجودہ حالات میںبھی وکلا ء برادری کی طرف امیدبھری نگاہوںسے دیکھتی ہے ،ان خیالات کااظہارمسلم لیگ(ن) تحصیل ٹیکسلاو اہ کینٹ کے صدر حاجی فیاض خان تنولی نے تحصیل حسن ابدال،اورتحصیل ٹیکسلابارکے نومنتخب عہد یدارا ن کے اعزازمیںدی گئی پرتکلف دعوت ظہرانہ کے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرٹیکسلا بارکے صدرملک سجادحسین ایڈوکیٹ،اورشیخ یعقو ب ایڈوکیٹ سابق صدرمیرناصربلال ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا،اورمیزبان تقریب حاجی فیاض خان کاشاندارالفاظ میںشکریہ اداکیا،قبل ازیں حا جی فیاض خان نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ و کلا ء قانون کی بالا دستی کے ساتھ ساتھ معاشرے میں انصاف کا بول بالا کرنے میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں، جب بھی عدلیہ یا قانون کی عملداری میں کوئی قدغن لگائی گئی تو ملک بھر کے وکلاء نے ہمیشہ ذ مہ دارانہ رول اداکیا،اس موقع پرجہانزیب خان ا یڈووکیٹ،حامد خان ایڈووکیٹ، میاں حبیب الر حمن ایڈووکیٹ،حاجی عرفان خان ایڈوکیٹ، سا بق صدور ٹیکسلا بار ایس عرفان ملک ایڈووکیٹ، سید رفا قت حسین شاہ ایڈووکیٹ،جمیل اصغر بٹ ایڈو و کیٹ اعجاز خان ایڈووکیٹ،ملک خالد شہزاد ایڈو وکیٹ ، ملک اجمل ایڈووکیٹ،شیخ جلال الدین ایڈووکیٹ، راجہ کامران ایڈووکیٹ، سید گفتار شاہ ایڈووکیٹ، عبدالغفورساقی ایڈووکیٹ، طاہر محمود راجہ ایڈو و کیٹ ، محمد سلیم اعوان،شیر محمد خان تنولی ایڈوو کیٹ،سمیت ٹیکسلا حسن ابدال کے وکلاء کی کثیر تعد اد موجود تھی۔