عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے کو شاں ہیں ، عمر ایوب خان

تربیلا (نامہ نگار) وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم عمر ایو ب خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ملک سے کرپشن کے خاتمے کی کوششوں سے عالمی سطح پر پا کستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے اور غیر ملکی سر ما یہ کا ر وں کا اعتماد بحال ہو رہاہے۔عمرایوب خان نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹر غازی کے نواحی گاؤں بھر واسہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن فیصل زمان، تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ایڈ یشنل جنرل سیکرٹری ملک طاہر اعوان، ملک خالد، ا حتشام افضل خان کے علاؤہ بھرواسہ اور گھاڑہ کے عوا م کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔عمرایوب خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔ 80 لاکھ کشمیری بھارتی فوج کے مظا لم سہہ رہے ہیں جسکی وجہ سے لوگ ذہنی مریض بن چکے ہیں مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان کے اندر علیحدگی کی لہر پیدا ہورہی ہے علامہ اقبال کے خواب اور قائد اعظم کی کوششوں کی قدر آج ہو رہی ہے وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے کو موثر انداز میں پیش کرکے اقوام عالم کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کرائی۔عمرایوب خان نے کہا کہ مسم لیگ (ن) اور پییپلز پارٹی اگر اپنے ادوار میں عوام پر قرضوں کا ناروا بوجھ نہ ڈالتیں اور کرپشن نہ کرتیں تو آج عوام کو مہنگائی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے 6 روپے یونٹ والی بجلی کی بجائے اپنے کمشن کیلئے 17 روپے فی یونٹ والی بجلی کے منصوبے لگا ? جسکے نتیجے میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہماری حکومت متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے لگا? گی جن سے عوام سستی بجلی مہیا ہوگی۔عمرایوب خان نے کہا کہ علاقے کی تعمیر وترقی انکی اولین ترجیح ہے وہ اپنے پروردگار کے شکرگزار ہیں جس نے انہیں انتخابی وعدے پورے کرنے کی توفیق عطا فرمائی اس وقت حلقے کے گاؤں گاؤں اور قریہ قریہ سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے جنکی تکمیل عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا اور علاؤہ ترقی کرے گا وفاقی وزیر نے کہا کہ موضع بھرواسہ کو گیس کی فراہمی پر ایک کروڑ 49 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ تمام دیہات کو گیس فراہم کرنے پر تقریباً 55 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے عمر ایوب خان نے اس سے قبل گرڈ سٹیشن آرگنائزیشن تربیلا کا دوری کیا اور ملازمین سے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن