تھائی لینڈ کے شمال مشرقی علاقے میں ایک فوجی نے لوگوں پر اندھادھند فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم بیس افراد ہلاک اور چودہ ہوگئے ہیں۔دارالحکومت بنکاک میں ہنگامی مرکز کے ایک عہدہ دار نے سترہ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
ہفتے کے روز فائرنگ کا یہ واقعہ ناکھون ریشسیما (دوسرا نام،کوراٹ) شہر میں پیش آیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والا فوجی شہر سے باہر تعینات تھا۔اس نے پہلے اپنے ایک ساتھی فوجی اور ایک عورت کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور ایک شخص کو زخمی کیا تھا۔
اس شہر کے پولیس افسروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا ہے کہ اس کے بعد اس فوجی نے اپنے اڈے سے بندوق لی اور گاڑی پر مصروف شاپنگ مال ٹرمینل 21 کی جانب چلا گیا تھا اوروہ راستے میں بھی فائرنگ کرتا رہا تھا۔رائیل تھائی پولیس کے ترجمان کریساناپٹنا چیروئن نے فائرنگ سے دس سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
اس شاپنگ مال کے باہر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔اس میں لوگوں کو پارکنگ کی جگہ پر جانیں بچانے کے لیے چھپتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
اس مسلح فوجی نے شاپنگ مال میں گھسنے کے بعد فائرنگ جاری رکھی ہوئی تھی جبکہ اس خریداری مرکز اور اس کے باہر واقع شاہراہ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔حکام اس مسلح فوجی کو گرفتار کرنے اور وہاں پھنسے خریداروں کو نکالنے کی کوشش کررہے تھے۔
تھائی لینڈ کی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل کانگ چیپ تنترا وانیخ نے اس فوجی کی شناخت جاکرا پنتھ تھوما کے نام سے کی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اور فوجی یونٹوں نے اس کی گرفتاری کے لیے مال اور اس کے نواحی علاقے کا گھیراؤ کررکھا ہے۔