امریکا نے یمن میں القاعدہ کے دو سینیر کمانڈروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 11 ملین ڈالرکے انعام کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزارت خزانہ نے دنیابھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میںملوث القاعدہ کے یمن میں چوٹی کےدو کمانڈروں کے بارے میں درست معلومات دینے پر انعامات کا اعلان کیا ہے۔
یمن میں قاسم الریمی کی ہلاکت کے بعد جزیرۃ العرب میں القاعدہ کو ایک اور کاری ضرب لگائی گئی ہے۔ الریمی کی ہلاکت کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا دو دہشت گردوں کی گرفتاری کی کوشش کررہا ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کی نقل وزارت خارجہ کے آفیشل اکائونٹ پر القاعدہ کمانڈر سعد بن عاطف العولقی کے ساتھ پوسٹ کی گئی ہے۔بیان میں سعد العولقی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 6 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔