اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی سےملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں عذیر بلوچ ، نثار مورائی، سانحہ بلدیہ رپورٹس جاری کرنےکےعدالتی حکم پرگفتگوکی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر علی زیدی نے ملاقات کی ہے . ملاقات میں عزیربلوچ، نثارمورائی اورسانحہ بلدیہ رپورٹس جاری کرنے کے عدالتی حکم پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم نے جے آئی ٹی رپورٹس منظرعام پر لانے کےعدالتی فیصلے کی حمایت کی ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت جے آئی ٹی رپورٹ سے متعلق عدالتی فیصلے پر فوری عملدرآمد کرے ،حقائق کا عوام کے سامنے آناضروری ہے ۔علی زیدی نے وزیراعظم کو چیف سیکرٹری سندھ کو لکھے گئے خط سے آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر علی زیدی نے چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ کو خط لکھا تھا ، خط کے متن میں کہا گیا کہ عزیر بلوچ، نثار مورائی اور بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی جاری کی جائے۔ اورسندھ ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کیا جائے۔ لہذا ٰ سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ تینوں مقدمات کی جے آئی ٹیز فراہم کرے۔ سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو تینوں مقدمات کی جے آئی ٹیز فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔