کراچی اوراسلام آباد میں سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ

Feb 09, 2020 | 13:54

ویب ڈیسک

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات  کے مطابق آلو کی فی کلو قیمت 40 روپے، پیاز 60 روپے، مٹر 140 روپے اور بھنڈی 250 روپے تک پہنچ گئی ۔اسی طرح ٹماٹر فی کلو 40، لہسن اور ادرک 300 روپے فی کلو  رہا ۔دوسری جانب اسلام آباد کے اتوار بازار میں کئی اسٹالز پر ریٹ لسٹ نہیں رکھی گئی جس کی وجہ سے دکاندار عوام سے من مانی قیمت وصول کر تے رہے ۔ریٹ لسٹ کے مطابق پانچ کلو آلو 19 روپے، پانچ کلو پیاز 280 روپے جبکہ ادرک 369 اور لہسن 324 روپے فی کلو  فروخت ہوئے ۔ریٹ لسٹ میں ٹماٹر 38 روپے فی کلو   تاہم دکاندار 60 روپے فی کلو میں فروخت کرتے رہے ۔اسلام آباد کے اتوار بازار میں کریلا 200 روپے فی کلو جبکہ بھنڈی 210 روپے فی کلو کی بلند سطح پر فروخت ہوئی۔ریٹ لسٹ کے مطابق مٹر75 روپے فی کلو اور سبز مرچ 180 فی کلو پر فروخت ہوئی۔اتوار بازار میں سیب 120 روپے، انار 220 روپے جبکہ امرود 55 روپے فی کلو میں  رہا  تاہم دکاندار انہیں 80 روپے کلو اپنے من مانے ریٹ پر فروخت کر تے رہے ۔اسی طرح کیلا 75 روپے، مالٹا اور موسمبی 80 روپے فی درجن  فروخت ہوا ۔

مزیدخبریں