کابل (شنہوا+انٹرنیشنل ڈیسک) طالبان کے ساتھ جھڑپ میں افغان فوج کا کمانڈر ذبیح اللہ غیور ہلاک اور متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق فوج کی ایک چھاپہ مار ٹیم طالبان جنگجوؤں کے خلاف سرچ آپریشن کے لیے صوبے اورزگان گئی تھی جہاں پہلے سے تیار جنگجوؤں نے فوجی گاڑیوں کو چاروں طرف سے گھیر کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جنگجووؤں کی سے افغان فوج کا کمانڈر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔ افغان فوج نے بڑی مشکل سے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ ادھر صوبہ زیاب میں افغان فضائیہ کی ٹھکانوں پر بمباری سے 6 ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ 2 کنٹرول و کمانڈ مراکز اسلحہ گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔